کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم کے اوپنر معاذصداقت اپنڈکس کے آپریشن کی وجہ سے کم ازکم دو ہفتے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق بائیں ہاتھ کے بیٹر کی اتوار کو لاہور کے مقامی اسپتال میں لیپروسکوپک اپینڈیکٹومی ہوئی ۔ آپریشن کےنتیجے میں وہ نیشنل ٹی 20 کپ کے جاری فائنل میچ سے بھی باہر ہو گئے۔