• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم 64 سال بعد فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان  مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ۔ اپنے آخری گروپ میچ میں عمر نواز اور ہارون حمید کے گولز کی بدولت افغانستان کو 2-0سے شکست دی، قومی ٹیم 64 سال بعد کسی بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔  پاکستان 1962 کے مردیکا کپ کے بعد کسی بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان انڈونیشیا کے بعد رنر اپ رہا تھا۔ قومی ٹیم کی آخری بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں کامیابی اس سے بھی ایک دہائی قبل حاصل کی تھی جب پاکستان اور بھارت نے مشترکہ طور پر ایشین کواڈرینگلر فٹبال ٹورنامنٹ  جیتا تھا۔

اسپورٹس سے مزید