کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹی 20 کپ ایبٹ آباد ریجن نے جیت لیا۔ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں کراچی وائٹس کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ ایبٹ کے اوپنرشاہ زیب خان نے41 گیندوں پر 54 اور کامران غلام نے26گیندوں پر 45رنز بنائے ۔ قبل ازیںکراچی وائٹس 19 ویں میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ اور رنرز اپ ٹیم کو25لاکھ روپے ملے۔ فائنل میچ پونے تین ماہ التواکا شکار رہا۔