• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو شوٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لندن میں ٹیمز دریا کے کنارے، واٹر لو کے قریب آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو شوٹ ہوا جس میں آئی سی سی چیئرمین جے شاہ اور چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا سے بھی ہاتھ ملایا جو توجہ کا مرکز بن گیا۔ سنجوگ گروپ فوٹو میں بھی پاکستانی کپتان فاظمہ ثنا کے ساتھ کھڑے نظرآرہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اسے پاکستان اور بھارت کا ہینڈ شیک قرار دے رہےہیں۔

اسپورٹس سے مزید