• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہٹمائر، پاول کی دھواں دھار بیٹنگ، ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو ہرا دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر ایٹ میچ میں دو بار کی سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز نے 254 کا ریکارڈ اسکور بناڈالا اور زمبابوے کو با آسانی 107رنز سے زیر کرلیا ۔ اس طرح بھارت کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پیر کو ممبئی میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرکے اپنے پیر پر کلہاڑی مار لی ۔ ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹ پر 254 رنز بنالیے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے، عالمی ریکارڈ ریکارڈ سری لنکا کا 260 رنز کا ہے جو اس نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف بنایا تھا۔ دو کیچ ڈراپ ہونے کے بعد شمرون ہیٹ مائر نے 34 گیندوں پر سات چھکے اور سات چوکے لگاکر 85 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ۔ انہوں نے دو کیچ بھی لئے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ویسٹ انڈین بیٹرز نے 19 چھکے اور 16 چوکے لگائے ۔ رومان پاول 59، شیرفین ردرفورڈ نے 31 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 147رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بریڈ ایونز 43 اور سکندر رضا 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسپنر گداکیش موتی نے28 رنز دے کر چار ، عقیل حسین نے28رنز کے عوض تین اور میتھیو فورڈ نے دو شکار کیے۔ ویسٹ انڈیز کا ، رومن پاول نے 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

اسپورٹس سے مزید