• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامل خان کا سپر لیگ ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز سے علیحدگی کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سے وابستہ ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک کامل خان نے ٹیم سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ ایک اور پیش رفت کے مطابق ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے 90 فیصد سے زائد حصص ایک نئے گروپ کو فروخت کیے جا رہے ہیں، جس سے اوز گروپ کا ٹیم پر کنٹرول ختم ہو جائے گا۔ کامل خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ سے گہری محبت کے باعث سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت سنبھالی اور مختصر وقت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جن میں اسٹیو اسمتھ سے معاہدہ، ٹم پین کی بطور کوچ تقرری اور نیو بیلنس کے ساتھ شراکت داری شامل ہے۔

اسپورٹس سے مزید