ممبئی (جنگ نیوز) زمبابوین پیسر بریڈ ایونز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل 28 میچز میں وکٹ لینے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ ریکارڈ ایونز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کو آؤٹ کرکے حاصل کیا۔ اس سے قبل سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور آئرلینڈ کے مارک ادائر 27، 27 میچز میں وکٹ کے ساتھ ریکارڈ کے مشترکہ مالک تھے۔ پاکستان کے عثمان طارق اب تک 25 میچز میں وکٹ حاصل کرکے اس ریکارڈ کے تعاقب میں ہیں۔