کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن کی کارکردگی سے ناخوش ہے، بعض میڈیا رپورٹ کے مطابق بورڈ نے نئے فزیو کی تقرری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بور انہیں مستقبل کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی نے گزشتہ ماہ سینئر سپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ اور سپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ کیلئے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کیا تھا۔