کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے بھارت جانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے محسن نقوی کو باقاعدہدعوت دیے جانے کے بعد ہی اس حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محسن نقوی کو بھارتی حکومت سے انڈین پریمیئر لیگ فائنل دیکھنے کا دعوت نامہ تاحال موصول نہیں ہوا۔جبکہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو احمدآباد میں شیڈول ہے۔ البتہ صورتحال غیر واضح ہے کہ وہاں چیئرمین پی سی بی شرکت کرینگے یا کوئی پی سی بی نمائندہ ان کی جگہ لےگا۔