• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو لیگ کیلئے ہاکی ٹیم کا انتخاب، کپتان عماد شکیل بٹ مطمئن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ پرو ہاکی لیگ کیلئے مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، نئے کوچنگ اسٹاف نے خامیاں دور کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے ، بھارت سے مقابلے پر نگاہ ہے، ٹیم میں ندیم خان کی شمولیت سے ٹیم کو پنالٹی کارنر کے شعبے میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ منتخب کھلاڑیوں میں دو گول کیپرز وقار اور علی رضا کے علاوہ ابو بکر، ارباز احمد، محمد عبداللہ ، سفیان خان ،ندیم خان، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم اور زکریا حیات، ،غضنفر علی، محمد عماد، رانا ولید، عبدالرحمٰن اور افراز خان، رانا وحید، احمد ندیم، ارشد لیاقت اور حنان شاہد شامل ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو روزانہ 110 ڈالرز الاؤنس پیشگی ادا کیا جائے گا۔ میچز بیلجیم اور انگلینڈ میں ہونگے ۔

اسپورٹس سے مزید