کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین کر کٹٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے سے اعتماد ملا ہے، ورلڈ کپ سے پہلے ٹرائی سیریز کھیلنی ہے، کوشش ہے کہ بطور بیٹر جتنا اچھا ہو سکے پرفارم کروں۔ کوشش ہوگی کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ میں ٹرائی سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے لاہور میں کیمپ جاری ہے،کھلاڑیوں نے سیناریو میچ کھیلا ۔