• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کیلئے مقررہ ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے مقررہ ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا ہے، جس کے تحت خواتین اساتذہ پر گاؤن پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن سمیت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر تعلیمی افسران نے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ کر کے ڈریس کوڈ کی پابندی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق متعدد اسکولوں میں اچانک مانیٹرنگ کی گئی جہاں اساتذہ کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں اور یونیفارم کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی بعض اساتذہ کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ بعض مقامات پر وضاحت طلبی کے نوٹس بھی جاری کیے گئے۔
ملتان سے مزید