• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری ا و ر ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگیے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ نامعلوم افراد سجاد کے گھر سے آٹھ تولہ سونا اور تین لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے فرحان کا موبائل فون چوری کرلیاگیا تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ سے صیام کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ صابر کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرلیاگیا۔تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ مسلح افراد زامیر سے دولاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگیے تھانہ صدر کے علاقہ عظیم کا موبائل فون چوری کرلیاگیا تھانہ الپہ کے علاقہ مسلح افراد نے اللہ بخش سے موٹر سائیکل و موبائل فون چوری کرلیاتھانہ قطب پور کے علاقہ مسلح افراد نے جہانزیب سے نقدی 10 ہزار چھین لی تھانہ شاہ شمس کے علاقہ وسیم کی موٹر سائیکل چوری ہوگی۔
ملتان سے مزید