• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ زراعت پنجاب نے اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے سفارشات جاری کر دیں

ملتان (سٹاف رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے محکمہ زراعت پنجاب کا سفارش کردہ وقت کاشت درجہ حرارت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے 15 فروری تا 31 مارچ مقرر کیا گیا ہے۔امسال محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ میں اگیتی کاشت کا7 لاکھ ایکڑ ہدف مقرر کیا ہے کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے ملتان، ساہیوال فیصل آباد، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان ڈویڑنز کے اضلاع زیادہ موزوں ہیں۔اگیتی کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے صرف کپاس کی ٹرپل جین اقسام کی سفارش کی جاتی ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے بیج فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا تصدیق شدہ ہو اور خالص ٹرپل جین قسم کا ہو ورنہ گلا ئفوسیٹ کا سپرے کرنے سے غیر ٹرپل جین اقسام کے پودے مر جائینگے۔ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے پودوں کا قطاروں کا باہمی فاصلہ 2.5 فٹ اورپودوں کا باہمی فاصلہ 1.5تا 2فٹ ہونا چاہیے کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے سفارش کردہ اقسام کا معیاری تندرست، خالص اور بیماریوں سے پاک، تصدیق شدہ بر اترا ہوابیج استعمال کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ اگیتی کپاس کی ڈرل کاشت کیلئے 2 تا 3 کلو گرام بیج فی ایکڑ زیادہ استعمال کریں۔ کاشتکار ضرورت سے 10 فیصد زیادہ بیج کا انتظام کریں تا کہ ناغے وغیرہ لگانے کیلئے استعمال ہو سکے۔
ملتان سے مزید