ملتان ( سٹاف رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گزشتہ روز غیر منقولہ جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف 300 سے زائد رٹ درخواستوں کی سماعت کی جن میں سب سے زیادہ درخواستیں جنوبی پنجاب سے دائر کی گئی تھی فاضل بینچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل کی سماعت کی ایڈوکیٹ جنرل نے بینچ کو اگاہ کیا کہ قانون میں ترمیم کر دی گئی ہے۔جن شقوں پر عدالت کو اعتراض تھا وہ دور کر دی گئی ہیں ضلعی سطح پر ٹریبونلزبنا دیے گئے ہیں اور اور ججوں کا تقرر بھی کر دیا گیا ہے ائندہ اس حوالے سے جو درخواست موصول ہوگی اس کا فیصلہ ٹریبونل کرے گا اگر درخواست یا شکایت غلط پائی گئی تو ٹریول نال درخواست دہندہ کو پانچ سال قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا دے سکتا ہے اس موقع پر ملتان کے وکیل فیاض خان بلوچ نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ اس کیس کا فیصلہ ہونے تک قبضوں کو نہ چھیڑا جائے ان کی یہ استدعا قبول کر لی گئی۔اس بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس جواد ظفر جسٹس ابہیر گل خان بھی شامل تھے۔