ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انسپکشن کے دوران اوورچارجنگ اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائیوں کے دوران پانچ دکانیں سربمہر جبکہ متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے عائد کیے گئے۔ اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کے الزامات ثابت ہونے پر 6 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری نرخنامے چیک کریں اور گراں فروشی کی صورت میں متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ فوری ایکشن لیا جا سکے۔