ملتان( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینیئر نائب صدر الحاج محمد اشرف قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں ملکر حملہ آور دہشت گردی کی وارداتیں ریاست کی رٹ کو چیلنج اور عوام کے خلاف سازش ہیں۔ جسے ناکام بنانے کے لیے عوام کی حمایت اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مشترکہ بیانیے کی ضرورت ہےانہوں نے کہا سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہیں دشمن کھلی جنگ میں شکست کا بدلہ لینے کیلئے ملک میں موجود نا سوروں کو استعمال کر رہا ہے ۔