• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے زیر اہتمام مقابلۂ حسن قرأت و حسن نعت کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے شعبۂ عربی کے زیرِ اہتمام مختلف شعبہ جات کے مابین بین الشعبہ جات مقابلۂ حسنِ قرأت و حسنِ نعت کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب (ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویجز) تھے، جبکہ مہمانانِ اعزاز میں پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر (ڈین فیکلٹی آف کامرس)، پروفیسر ڈاکٹر منزہ حیات (ڈائریکٹر اسلامک انسٹیٹیوٹ)، پروفیسر ڈاکٹر طیبہ اعوان (چیئرپرسن شعبہ اسلامیات، ایمرسن یونیورسٹی ملتان) اور خانم زاہدہ بخاری (ڈائریکٹر خانۂ فرہنگ ملتان) شامل تھیں۔ مقررین نے اپنے خطابات میں قرآنِ کریم سے وابستگی کی اہمیت اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی روحانی تاثیر پر روشنی ڈالی ۔مقابلۂ حسنِ قرأت میں شعبۂ عربی کے ہونہار طالب علم حافظ محمد وقاص نے دلنشین اور باقاعدہ تجوید کے ساتھ تلاوت پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن احتشام (اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ) جبکہ تیسری پوزیشن حافظ حماد (کامرس ڈیپارٹمنٹ) نے حاصل کی۔مقابلۂ حسنِ نعت میں طلحہ سعید (ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ) نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن عباد عالم (کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ) جبکہ تیسری پوزیشن لائبہ شفیق (آئی ایم ایس ڈیپارٹمنٹ) کے نام رہی۔
ملتان سے مزید