ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کریم بخش کا شہر میں جاری رمضان المبارک کی مناسبت سے لائٹس کی تنصیب کا جائزہ، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ زکریا پارک، عید گاہ گرین بیلٹ۔ گھنٹہ گھر چوک، نو نمبر چوک، بوسن روڈ اور برانڈ روڈ کو لائٹس سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات پر شہر میں لائٹس کی تنصیب جاری ہے۔