ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس چوہدری شہرام سرور اور سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز 2023 تک کی تمام اپیلیں اور مرڈر ریفرنسز نمٹادیئے ہیں گزشتہ روز 2023 کی آخری دواہیلوں مرڈر ریفرنسز ۔سزائے موت کی سزاکے خلاف اپیلوں اور بریت کے خلاف مدعیوں کی اپیلوں کی سماعت کی ۔فاضل بنچ نے یہ اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں مجرموں محمد اختر اور مدثر حسن مجرموں کو بری کردیا اور فاضل بنچ نے ان کی بریت کے خلاف محمد درخواستیں بھی مسترد کردیں ۔ فاضل بنچ نے متعدد اپیلیں ری شیڈول کرنے کا حکم دیا۔فاضل بنچ نے قرار دیا کہ استغاثہ ان کے خلاف ٹھوس شہادت پیش کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے فاضل بینچ نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔ ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر ملتان محمد علی شہاب اور وحید رفیق نے فاضل بنچ کی معاونت کی۔ اپیل کنندگان اور مدعیوں کی جانب سے سید بدر رضا گیلانی ۔جیمز جوزف کنور وجیہہ الدین ۔ سید ۔ چوہدری محمد ابوبکر خالد۔ محمد سلمان رشید۔ ضیاءالرحمان ۔اعجازاحمد گرمانی رانا محمد ندیم کانجو۔ ۔عبداللہ سراج قیصرانی۔خواجہ قیصر بٹ۔ مہرحبیب اللہ گنوان رانا امجد علی رانا محمد اکمل ۔عثمان شریف کھوسہ۔اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔