کراچی (نیوز ڈیسک) فلپائن میں 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ، 32افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ منڈاناؤ کے قریب زلزلے نے تباہی مچا دی،عمارتیں منہدم، لینڈ سلائیڈنگ اور ملبہ گرنے سے جانی نقصان ہوا۔ فلپائن، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں سونامی وارننگ جاری، 200سے زائد آفٹر شاکس، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے ساحل کے قریب پیر کی صبح آنے والے 7.8 شدت کے طاقتور زلزلے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 134 زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد عمارتیں منہدم اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔