• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوسز میں آم کے گودے کے بجائے مصنوعی ذائقہ استعمال کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (ناصر چشتی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں جوسز بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے آم کے گودے کے بجائے مصنوعی ذائقہ استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔مصنوعی فلیور والے جوس بچوں میں کینسر جیسے امراض کا سبب بن رہے ہیں ،قائمہ کمیٹی غذائی تحفظ کا اظہار تشویش ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس چیئرمین سید حسین طارق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آم کی پیداوار، جوس انڈسٹری، زرعی مسائل، کھاد کی قیمتوں اور برآمدات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان مینگو ایسوسی ایشن کے صدر ملک جہانزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں آم کی پیداوار ایک لاکھ 80 ہزار ٹن تک کم ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید