• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبارات کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے مختص 40 کروڑ روپے 30 جون سے قبل جاری کئے جائیں، اے پی این ایس

پشاور (جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) خیبر پختونخوا کمیٹی کے چیئرمین پیر ہارون شاہ کی قیادت میں اخبارات کے نمائندہ وفد نے سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا مطیع اللہ خان سے ملاقات کی، جس میں اخبارات کے بقایاجات، اشتہارات کے اجراء اور پرنٹ میڈیا کو درپیش مالی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفد نے مطالبہ کیا کہ اخبارات کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے مختص 40 کروڑ روپے 30 جون سے قبل جاری کئے جائیں تاکہ فنڈز لیپس ہونے سے بچ سکیں۔ چیئرمین اے پی این ایس پیر ہارون شاہ نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث اخبارات شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں کمرشل اشتہارات نہ ہونے کے برابر ہیں، اس لئے سرکاری اشتہارات پرنٹ میڈیا کی بقا کے لئے ناگزیر ہیں۔انہوں نے پشاور سے شائع ہونے والے اخبارات کو ڈسپلے اشتہارات میں مناسب نمائندگی دینے پر بھی زور دیا۔ سیکرٹری اطلاعات مطیع اللہ خان نے وفد کو یقین دلایا کہ کوئی فنڈز لیپس نہیں ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید