• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے عوام نے پھر پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نےکہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر قیادت، کارکنان اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کامیابی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی فلسفے کی فتح ہے۔ کارکنان اور ووٹرز نے ثابت کردیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں عوامی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے نفرت، تقسیم اور انتشار کی سیاست کو مسترد کرکے خدمت اور عوامی نمائندگی کو ترجیح دی۔
اہم خبریں سے مزید