• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل ٹیررزم انڈیکس، پاکستان دہشت گردی کے شکار ممالک میں سر فہرست

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) گلوبل ٹیررزم انڈیکس2026( عالمی دہشت گردی کی فہرست) میں پا کستان دہشت گردی کے شکار ممالک میں سرفہرست ہے،2025میں پا کستان میں دہشت گردی کے 1045واقعات ہوئے جن میں 1139 ہلاکتیں ہوئیں۔ گلوبل ٹیررزم انڈیکس(GTI) کے 13ویں ایڈیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کا شکار ممالک میں پاکستان پہلے نمبر ہے جس کا سکور8اعشاریہ574ہے۔ برقیہ فاسو دوسرے۔ نائیجر تیسرے۔ نائیجریا چوتھے۔ مالی پانچویں۔ شام چھٹے۔ صو مایہ ساتویں ۔کانگو آٹھویں۔ کولمبیا نویں اور اسرائیل دسویں نمبر پر ہے۔انڈیا 13ویں ۔عراق سولہویں اور ایران اٹھارویں نمبر پر ہے۔ سالانہ انڈیکس رپورٹ کے مطابق  مجموعی طور پر دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید