کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی عوامی خدمت، جدوجہد اور قربانیوں کا اعتراف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی انتھک محنت و عوامی رابطہ مہم کا ثمر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ووٹ نے ثابت کر دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وفاق کی حقیقی علامت اور عوامی امیدوں کا مرکز ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں، سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔