کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،سندھ پولیس کے کائونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اورحساس ادارے نےضلع ملیرمیں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مبینہ طور پرکالعدم تنظیم فتنتہ الہندوستان کے دہشت گرد کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی اورخود کش جیکٹ کا مواد برآمد کر لیا، تفصیلات کےمطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ اورحساس ادارے نےضلع ملیرمیں انفارمیشن بیسڈ مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ طور پرکالعدم تنظیم بی ایل اے فتنتہ الہندوستان کے دہشت گرد عصمت اللہ کو گرفتارکرکے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا اوربھاری مقدار میں بارودی اورخود کش جیکٹ کا مواد برآمدکرلیا، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاردہشت گرد سے برآمد کئے جانے والے بارودی مواد میں ایک خود کش جیکٹ ، 2 ہینڈ گرنیڈ ، بارودی مواد، بال بیرنگ اور آہنی کیل، پرائما کارڈ اور ایکسپلوزوبکس شامل ہے، گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے جن کے تانے بانے پڑوسی ملک سے ملتے ہیں اورپڑوسی ملک سے ٹارگٹ ملنے پر دہشت گردی کی کارروائی کرتے ہیں، گرفتارملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔