• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں مزید بہتری کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں مزید بہتری کا فیصلہ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ میں محکمہ ریکریشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کے تفریحی مقامات بالخصوص کراچی زو اور سفاری پارک کی بہتری اور وائلڈ لائف ویلفیئر کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،میئر کراچی نے ہدایت کی کہ وائلڈ لائف ویلفیئر کے حوالے سے سہولتوں کو مزید بہتر اور جانوروں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،اجلاس میں کراچی زو اور سفاری پارک کو انتظامی اور مالی طور پر مزید بااختیار اور بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ،میئر نے کہا کہ ان دونوں مقامات پر حالیہ تبدیلیوں کو پورے شہر نے محسوس کیا ہے تاہم عوام کو مزید معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا انہوں نے کراچی زو میں جھولوں اور اینیمل انکلوژرز کو الگ الگ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تفریحی سرگرمیوں اور جانوروں کے رہائشی حصوں کو علیحدہ رکھنے سے نہ صرف نظم و ضبط بہتر ہوگا ، انہوں نے کراچی زو میں آرگینک فارمنگ اور پلانٹیشن ڈرائیو شروع کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ ماحول دوست اقدامات کو فروغ دیا جا سکے اور شہریوں کو صاف اور سرسبز تفریحی مقام فراہم کیا جا سکے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارکس اور تفریحی مقامات پر سیکورٹی اور صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید