ملتان (سٹاف رپورٹر) موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ملتان میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے سرچ آپریشنز تیز کر دیئے گئے ہیں،بھکر میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے واقعے کے بعد سی پی او ملتان کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں 28سے زائد سرچ آپریشنز کئے گئے،سرچ آپریشنز کے دوران حساس مقامات، داخلی و خارجی راستوں، ہوٹلوں، سرائے، کرایہ داروں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کی گئی،تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے، ناکہ بندی مؤثر بنانے، سرچنگ کا عمل مزید تیز کرنے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی، انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس ہر وقت تیار رہے،پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔