ملتان (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ ملتان میں سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو وفاق اور دیگر صوبوں کے مساوی حقوق اور مراعات فراہم کی جائیں،احتجاج میں شریک اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ملازمین کو بلا تفریق وہ تمام سہولیات دی جائیں جو ملک کے دیگر حصوں میں فراہم کی جا رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سروس سٹرکچر میں اپ گریڈیشن اور مساوی نظام کی فراہمی سے ہی ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہے۔