ملتان (سٹاف رپورٹر ) انر ویل کلب ملتان مڈٹاؤن کی صدر حنا چغتائی کی قیادت میں تین رکنی وفد نے اولڈ ایج ہوم شمس آباد کا دورہ کیا جہاں بزرگوں سے ملاقات کی گئی۔ وفد نے بزرگوں کو رمضان المبارک کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ وقت گزار کر محبت و شفقت کا اظہار کیا،اس موقع پر وفد کی جانب سے بزرگوں میں افطاری کے سامان پر مشتمل تحائف بھی تقسیم کیے گئے،وفد میں ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی اور سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین و انرویل مڈٹاؤن کی سابق صدر شاہین معظم خاکوانی بھی شامل تھیں۔