ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ سکولز پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے 3افسروں کو اضافی چارج سونپ دئیے، ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ملتان سعید احمد کو ڈپٹی سیکرٹری سکینڈری ایجوکیشن سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن ملتان تسنیم اختر کو ڈپٹی سیکرٹری (اکیڈمک) جبکہ سعدیہ احمر کو ڈویژنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن ملتان کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔