ملتان ( سٹاف رپورٹر) گاڑی نہ ہٹانے پر سکیورٹی گارڈ نے گولی مارکر ڈرائیور کو زخمی کردیا، نشتر ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد پولیس کو محمد یونس نے اطلاع دی کہ فیصل آباد سے سامان لیکر سٹیٹ ایریا آیا ،سحری کرنے کیلئے نجی ہوٹل کے سامنے ٹرک کو پار ک کیا تو سکیورٹی گارڈنے گاڑی ہٹانے کاکہا اور پھر طیش میں آکر پیر پر گولی مارکر زخمی کردیا، ریسکیو1122نے نشتر ہسپتال داخل کرایا ا،طلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر سکیورٹی گارڈ کیخلاف کارروائی شروع کردی۔