ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والے شخص کو گرفتار کرلیا، نجی ایئر لائن کی پرواز مسقط سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو ایف آئی اے امیگریشن کائونٹر نے ایک شخص محمد نوید کو گرفتار کرلیا، گرفتار شخص نے مسقط میں غیر قانونی طریقے سے رہائش اختیار کی ہوئی تھی جس کو حکام نے تحویل میں لیکر ڈی پورٹ کرکے پاکستان روانہ کردیا، ایف آئی اے نے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔