ملتان (سٹاف رپورٹر ) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات 28 فروری 2026ء کو منعقد ہوں گے جن میں پہلی مرتبہ اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، چیئرمین الیکشن بورڈاور سینئر قانون دان سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ نے ممبران الیکشن بورڈ اظہر حیات، فہیم گردیزی اور کوآرڈینیٹر صابر حسین بھڈوال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسلام اباد کی خدمات حاصل کی گئی ہیںجس نے بار کے لئے بلا معاوضہ خصوصی سافٹ ویئر تیار کیا ہے۔