ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کےالیکشن میں تھری ایم نے کلین سوئپ کر لیا، ملک صفدر حسین بھاری اکثریت سے صدر اور رانا مدثر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے الیکشن گزشتہ روزمنعقد ہوئے جس میں دو گروپس آمنے سامنے تھے، تھری ایم متحدہ ملامین محاذ نے بھاری اکثریت سے الیکشن جیت لیا، نتائج کے مطابق تھری ایم کے امیدوار ملک صفدر نے صدارت کے لیے ایک ہزار ایک سو13 ووٹ حاصل کر کے فتح اپنے نام کی جب کہ ان کے مد مقابل غلام حرغوری نے 695 ووٹ لے سکے، سینئرنائب صدر کی سیٹ پر محمد صدیق خان بلوچ ایک ہزار 112 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ غلام اصغر خان 657 ووٹ لے سکے، نائب صدر کے سیٹ پر رفاق علی اعوان ایک ہزار 34 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ملک ندیم 733 سوٹ لے سکے، جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر رانا مدثر ایک ہزار 46 ووٹ کے ساتھ کامیاب ٹھہرے مد مقابل شاہد ریاض موتھا 730 روٹ لے سکے، جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر شان علی قریشی نے ایک ہزار 119 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی ملک عثمان امیر703 ووٹ لے سکے ،فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر ملک محمد اعجاز بھپل791ووٹ لے سکے جبکہ امین سمرا نے 961 ووٹ کے ساتھ جیت اپنے نام کی۔