ملتان ( سٹاف رپورٹر) وفاقی وزرا کی ملتان آمد ،سکیورٹی کے سخت حصار میں روانہ ہوگئے ،معلوم ہوا ہے کہ خصوصی پلان کے ذریعے نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزرا کی آمدہوئی جس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ شامل ہیں، وفاقی وزرا کی آمد کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔