• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم کیس کا فیصلہ، ملزم کو 5سال قید اور 15لاکھ جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)سائبر کرائم کیس کا فیصلہ، ملزم کو 5 سال قید اور 15 لاکھ جرمانہ ملتان کی مقامی عدالت نے سائبر کرائم کے ایک اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو پانچ سال قید اور پندرہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید قید بھگتنا ہوگی۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان حیدر علی خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو مجموعی طور پر پانچ سال قید اور پندرہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے ۔ عدالت نے زیر دفعہ 18/24، 21 اور 24 Prevention of Electronic Crimes Act 2016 کے تحت جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔
ملتان سے مزید