ملتان ( سٹاف رپورٹر ) موٹر سائیکل چور گینگ کے کارندوں اور اشتہاری سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد گرفتار، موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق محافظ سکواڈ نے 24 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم اور اشتہاری محمدساجد کو گرفتار کر لیا، تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے موٹر سائیکل چورعمانوئیل گینگ کے3کارندوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں عمانوئیل مسیح،وسیم ولد عبدالحمید اور شان ولد اسلم مسیح شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے 7 موٹر سائیکلیں بھی برآمدکر لی گئیں جب کہ ملزمان سے 7 مقدمات کا سراغ بھی لگایا گیا، تھانہ قطب پورپولیس نے شہری سے بھتہ مانگنے اور تشدد کا نشانہ بنانے اور زبردستی جیب سے پیسے نکالنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر پولیس نے ملزم شہباز سے 10لیٹر شراب اور مظفر آباد پولیس نے ملزم امام بخش سے 25لیٹر شراب برآمد کرلی ،سیتل ماڑی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کے الزام میں مالک مکان اور کرایہ دار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، شاہ رکن عالم پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،حادثات کے مختلف واقعات میں دو افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرکے تعمیرات شروع کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔