ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن رحیم یار خان کی ٹیم نے پرائیویٹ الیکٹریشن کو غیر قانونی طورپر ٹرانسفارمر پر کام کرتے ہوئے پکڑ لیا،غلط جمپر لگانے پر ٹرانسفارمر کی کوائلز جلنے سے کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، بتایا گیاہے کہ ایس ڈی او میپکو سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن رحیم یار خان فیروز خان کے مطابق لائن مین ماجد فاروق اور محمد عاصم 11کے وی یلس فیڈر کے علاقہ بستی لدھا آرائیں پہنچے تو جام محمد اکمل نامی پرائیویٹ الیکٹریشن بلااجازت /بلاسیفٹی غیر قانونی طورپر 200کے وی اےکے ٹرانسفارمر کے ساتھ کھمبے پر چڑھ کر غیرقانونی چھیڑ چھاڑ کررہاتھا۔ الیکٹریشن نے ٹرانسفارمر کے غلط جمپر لگائے جسکی وجہ سے مذکورہ ٹرانسفارمر کی کوائلز جل گئیں جسکی وجہ سے کمپنی کو دو لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن کی درخواست پر تھانہ ایئرپورٹ میں بجلی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی دفعہ 462ایم کے تحت مقدمہ درج کروادیاگیا۔