ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام اسکول آف اکنامکس میں ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ایم فل اکنامکس کے طلبہ کو ٹیسٹ کے لیے مدعو کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 28 طلبہ نے شرکت کی،ریکروٹمنٹ ڈرائیو کے دوران ہونڈا اٹلس کی نمائندہ ٹیم نے ٹیسٹ کا انعقاد کیا، ٹیسٹ کی جانچ پڑتال کے بعد نتائج کمپنی کی جانب سے جاری کیے جائیں گے،اس موقع پر ڈاکٹر فرخ بشیر، ڈائریکٹر کیریئر ڈیولپمنٹ سینٹرنے کہا کہ صنعت اور جامعہ کے درمیان مضبوط روابط طلبہ کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرتے ہیں۔