اسلام آباد ( طاہر خلیل )سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان طالبان رجیم کی اعلانیہ جنگ کا مکمل قومی عزم اور ملی یگانگت سے جواب دیگا، پاکستان کی سیکورٹی فورسز مکمل عوامی تائید سے اپنی قومی سلامتی کو چیلنج کرنے والے ان عناصر کی سرکوبی کیلئے یکسو اور متحد ہیں،افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے حالیہ واقعات جن میں بنوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے قافلے پر حملہ اور کانسٹیبلری کے جوانوں کو جلایا جانا، شکردرہ (کوہاٹ) میں ڈی ایس پی اسد محمود کی شہادت اور بھکر میں خودکش حملہ اور دیگر واقعات افغانستان کی طرف سے ریاست پاکستان کیخلاف ایک کُھلی جنگ ہے۔