• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی کوشش

اسلام آباد (خبر نگار) وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ ٹو کیسز میں سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں فکس کرانے کیلئے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ آئے لیکن چیف جسٹس سے بات نہ ہو سکی، بدھ کو وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی صبح نو بجے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے اور چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں بیٹھ گئے، سہیل آفریدی کو چیف جسٹس کے سیکرٹری سے ملاقات کیلئے سیکرٹری آفس میں آنے کا پیغام دیا گیا لیکن انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں لگ رہے، اوپن کورٹ میں ہی بات کروں گا،وزیراعلی ٰکے نے ایک گھنٹہ کورٹ روم میں کیسز کی سماعت سنی اور کیسز ختم ہوئے تو روسٹرم پر جا کر بات کرنے کی کوشش کی تاہم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بات سنے بغیر چیمبر میں چلے گئے۔
اہم خبریں سے مزید