اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے گز شتہ مالی سال 25 - 2024 میں قومی خزانے کو 472 ارب روپے نقصان پہنچایا ، نیپرا کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی گزشتہ مالی سال کی جاری کارکردگی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25 -2024 کے دوران ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ترسیلی اور تقسیمی نقصانات کی مد میں 265ارب روپے کا نقصان کیا ، اس کے علاوہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے مالی سال 25-2024 میں 207ارب روپے کے نقصانات کم وصولیوں کی مد میں کئے، ان میں ڈسکوز کے نقصانات 132ارب جبکہ کے الیکٹرک کے نقصانات 74ارب 66کروڑ روپےہیں۔ سب سے زیادہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکو نے 87 ارب 48 کروڑ روپے نقصان کیا ۔