اسلام آباد ( آن لائن/آئی این پی )سینیٹ کی کابینہ سیکرٹریٹ نے کرپٹوکرنسی سے متعلق ورچوئل اثاثہ جات بل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس تک موخر کردیاجبکہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین دونوں نے اسے مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ کرپٹو محض سٹے بازی اور امیرلوگوں کا مشغلہ ہے‘ حکومتی بل کے بارے میں مجھے کسی نے کچھ نہیں بتایا انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی کو کرپٹو استعمال کرنے والے تقریباً 4 ہزار افراد کی فہرست فوری طور پر فراہم کی جائے۔