واشنگٹن (نیوز ڈیسک )بچوں سے زیادتی کے مجرم جیفری اپیسٹین سے تعلق رکھنے پر امریکی ارب پتی بل گیٹس نے گیٹس فاؤ نڈیشن کے عملے سے معافی مانگ لی۔بل گیٹس کا کہنا تھاایپسٹین جرائم سے میرا کوئی تعلق ہے نہ کوئی غیر قانونی کام کیا،متاثرہ افراد سے کبھی رابطے میں نہیں رہا، امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بل گیٹس نے ایک ٹاؤن ہال میٹنگ میں گیٹس فاؤنڈیشن کے عملے کے سامنے اقرار کیا کہ وہ 2011سے 14 کے درمیان ایپسٹین سے ملتے رہے، یہ بہت بڑی غلطی تھی جس سے فاؤنڈیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔بل گیٹس نے کہا کہ ایپسٹین کے جرائم سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے،نہ کوئی غیر قانونی کام کیا اور نہ متاثرہ افراد سے کبھی رابطے میں رہا۔