اسلام آباد(تنویر ہاشمی )پاکستان کے نان بینک مالیاتی شعبے نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مضبوط ترقی کا سلسلہ برقرار رکھااور 31دسمبر تک نان مالیاتی شعبے کے مجموعی اثاثے بڑھ کر 6.84کھرب روپے ہو گئے، جو 30 جون 2025 کے 5.635 کھرب روپے کے مقابلے میں 21 فیصد زائد ہیں ،افنڈ مینجمنٹ سیکٹر نے6 ماہ میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، میوچل فنڈز بدستور سب سے بڑا ذیلی شعبہ رہے،یس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق فنڈ مینجمنٹ سیکٹر نے چھ ماہ کے دوران 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، میوچل فنڈز بدستور سب سے بڑا ذیلی شعبہ رہے جن کے اثاثے 4.5 کھرب روپے تک پہنچ گئے، جو مجموعی صنعت کے 66.3 فیصد کے برابر ہیں۔