کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایکسٹرا سہولتیں چاہتے ہیں تو انہیں عدالت سے رجوع کرنا چاہئے۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف شاہد خٹک نے کہا کہ عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی کا درد رکھتی ہیں ہمیں ان کا بیان اس تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اسپتال منتقل ہوگا یا نہیں؟۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ علیمہ خان نے تحریک انصاف کی قیادت پر الزامات لگائے ہیں حکومت ان اختلافات سے کیا فائدہ اٹھا سکتی ہے اور رہائی فورس سے متعلق بھی بہت سے اختلافات موجود ہیں۔