• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ کمیٹی نے ورچوئل ایسٹس بل 2025 کی منظوری دیدی

اسلام آبا( رانا غلام قادر ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکر ٹیریٹ نے ورچوئل اثاثہ جات بل 2025 کی منظوری دیدی ، یہ منظوری کمیٹی کے چیئر میں سنیٹر رانا محمود الحسن کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی،وزارت قانون کےحکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ورچوئل ایسٹس بل 2025 کے تحت قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ برس قید کی سزا ہو گی،وزیر مملکت بلال بن ثاقب نےقائمہ کمیٹی اجلاس میں آن لائن شرکت کی جس پر بعض ممبران نے بر ہمی کا اظہار کیا تا ہم وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی قائمہ کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے ،سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ حکومتی جماعت سے ہوں لیکن مجھے اس بل کے بارے میں کسی نے کچھ نہیں بتایا، وزیر خزانہ نے کہا کہ بل کئی مرتبہ خزانہ کی قائمہ کمیٹی میں پیش کیا گیا ، جہاں تک ممکن ہوا حکومت نے اس قانون سازی کی وضاحت کی کوشش کی۔
اہم خبریں سے مزید