• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی بڑی کارروائی؛ ریلوے کی کراچی میں 9 ارب 62 کروڑ کی اراضی واگزار

اسلام آباد( طاہر خلیل ) نیب کی بڑی کارروائی ؛ریلوے کی کراچی میں 9 ارب 62 کروڑ کی قیمتی اراضی واگزار کرالی ، نجی ٹیکسٹائل ملز غیر قانونی قبضے میں ملوث محکمہ مال اور ریلوے ا فسران کے خلاف تحقیقات ،سرکاری اثاثوں کے تحفظ کیلئے نیب پر عزم۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کے مطابق نیب کراچی نے سرکاری اثاثوں کے تحفظ کےہدف کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی 43.11ایکڑ قبضہ شدہ قیمتی زمین کامیابی سے واگزار کرا لی جو کراچی کے علاقے دیہہ کھانٹو، جمعہ گوٹھ (سروے نمبر 48، 49، 50 اور 51) میں واقع ہے، جس کی تخمینہ قیمت 9,671ملین (9.67ارب) روپے ہے۔یہ کامیابی ایک طویل اور پیچیدہ تحقیقاتی عمل کا نتیجہ ہے جو کہ ابتدائی طور پر 13 جولائی 2019 کو شروع ہوا تھا۔ اگرچہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ انکوائری عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی، تاہم پاکستان ریلوے کی درخواست پر 2025 میں اسے دوبارہ شروع کیا گیا۔ نئی تحقیقات کا مقصد محکمہ مال اور ریلوے کے ان افسران کے خلاف کارروائی کرنا تھا جو نجی ٹیکسٹائل ملز کے اس غیر قانونی قبضے میں ملوث پائے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید